منہاج ایجوکیشن سوسائٹی
Minhaj English Medium School
منہاج انگلش میڈیم سکول
Minhaj Girls Model School
منہاج گرلز ماڈل سکول
Minhaj Cadet School
منہاج کیڈٹ سکول
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام دو روزہ میگا پرنسپل ٹریننگ ورکشاپ
30 جولائی 2019 ء
Education on FB

MES training workshop

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، لارل ہوم سکول سسٹم اور قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کی اشتراک سے دو روزہ میگا پرنسپل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے مشہور ٹرینر سید قاسم علی شاہ، راشد حمید کلیامی، ہارون ثانی، شاداب عالم اور سیدہ خدیجہ نےشرکت کی۔

ورکشاپ میں منہاج گروپ آف سکولز، لارل ہوم سکول سسٹم اور دیگر پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز نے بھر پور شرکت کی۔ ٹریننگ ورکشاپ کا بنیادی مقصد سکولز میں کوالٹی ایجوکیشن اورمعاشرے میں اخلاقیات، کردار سازی اور ادب پر مبنی علم کو فروغ دینا ہے۔

ٹریننگ ورکشاپ کے پہلے روز سید قاسم علی شاہ نے ’’Teacher As a Game changer‘‘ ہارون ثانی نے ’’Principal as a Reflective Manager‘‘ اور شاداب عالم نے ’’Handling Hyper Active Children & Slow Learner‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ ورکشاپ میں دوسرے روز سیدہ خدیجہ نے “Montessori Teaching Techniques” اور راشد حمید کلیامی (منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی) نے “School Development Programe” کے حوالے سے بات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راشد حمید کلیامی نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی معاشرے میں علم کے فروغ کے ساتھ ساتھ شخصیت نکھارنا بھی ا پنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے اس ٹریننگ ورکشاپ سے بھر پور فائدہ اٹھایا اور آئندہ بھی ایسی ورکشاپ کروانے کا اظہار کیا۔

رپورٹ: صیاب محمود ( کوآرڈینیٹر ٹریننگ)

MES training workshop

MES training workshop

MES training workshop

MES training workshop