منہاج ایجوکیشن سوسائٹی
Minhaj English Medium School
منہاج انگلش میڈیم سکول
Minhaj Girls Model School
منہاج گرلز ماڈل سکول
Minhaj Cadet School
منہاج کیڈٹ سکول
ہمارے متعلق
Education on FB

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ملکی سطح پر فروغ تعلیم اورشعورِ آگہی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ یہ ایک باقاعدہ رجسٹرڈ ادارہ ہے جوملک کے تمام صوبوں (بشمول آزاد کشمیر) میں سرگرمِ عمل ہے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی قومی و ملی مفادات کے پیش نظر طلباء و طالبات میں چھُپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام چلنے والا ایک اہم شعبہ ہے۔ جس کا آغاز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے1994ء میں کیا۔ اس سوسائٹی کے قیا م کے مقاصد میں سے سب سے اہم مقاصد قوم کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا ایک اہم رکن اورمفید رکن بنانا جو ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے۔

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورحضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمتِ خاص سے نونہالانِوطن کو مثبت سوچ فراہم کرکے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے جب اس تعلیمی منصوبے کا آغاز کیا اُس وقت حکومتی سطح پر فروغ تعلیم اور شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے اقدامات کافی نہ تھے اور نہ ہی پرائیویٹ سطح پر کسی NGO یا تنظیم نے اس طرف قدم اٹھایا۔ ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تعلیم و تربیت کو انسان کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے اس تعلیمی منصوبے کا آغاز کیا۔

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت ملکی سطح پر 600سے زائد تعلیمی ادارے(انگلش و اردو میڈیم) نئی نسل میں فروغِ تعلیم، بیداری شعور اور فکری و نظریاتی تربیت کے ساتھ قومی ترقی میں اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ جن میں بنیادی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ افراد کو معاشرے کا اہم رکن بنانے کے لیے اخلاقی، روحانی، سائنسی، طبی اور پیشہ وارانہ رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔