Hits: 79,076 |
منہاج ايجوکيشن سوسائٹي - خصوصیات
 |
|
 |
- منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے لئے تمام تر وسائل منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فراہم کرتی ہے۔
- ان تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ/ طالبات کوکم از کم 25 فیصد غریب اورہونہار طلبہ/ طالبات کے اخراجات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فراہم کرتی ہے
- مستحق اورنادار طلبہ کو سکول کی کتابیں اور یونیفارم بھی مفت فراہم کی جاتی ہے۔
- ملک بھر میں جاری مروجہ نصاب کی جگہ بامقصد اپنا نصاب پڑھایا جاتا ہے جس کی اسلامی تشکیل کی گئی ہے۔
- سہ ماہی بنیادوں پر سکولز میں اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سمیسٹر وائز امتحانات منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تحت لیے جاتے ہیں۔ مرکزی سطح پر نظام امتحانات MES کا طرہ امتیاز ہے۔
- تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لئے تمام کلاسز کے سالانہ امتحانات منہاج ایجوکیشن بورڈ کے تحت لیے جاتے ہیں اور اس بورڈ کے تحت نتائج کا اعلان کیا جاتاہے۔
- پاکستان لیول پر پوزیشن ہولڈر طلبہ/ طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طلبہ/ طالبات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
- تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل اساتذہ کے ذریعے طلبہ/ طالبات کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
- پورے پاکستان میں منہاج سکولز کے طلبہ/ طالبات میں یکسانیت پیدا کرنے کے لئے ایک ہی مجوزہ یونیفارم ہے جو منہاج سکولز کا طرہ امتیاز ہے۔
- ان اداروں میں طلبہ کی روحانی اوراخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
|
|
|