Hits: 79,077 |
منہاج ايجوکيشن سوسائٹي - مقاصدِ قیام
 |
|
 |
- بین الاقوامی سطح پر ایک یونیورسٹی، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں ایک ایک یونیورسٹی، ضلعی سطح پر 100 ماڈل کالجز، ہری سطح پر 1000 ماڈل سکولز اور دیہی سطح پر 5000 پبلک سکولز قائم کرنا۔
- طلبہ/طالبات کی علمی و عملی، فکری و نظریاتی اوراخلاقی و روحانی تربیت کا ایسا مؤثر انتظام کرنا جس سے وہ ملک وملت کی مخلصانہ اور ماہرانہ خدمت کے اہل ہوسکیں۔
- دینی اوردنیاوی تعلیم میں حسین امتزاج پیدا کرنا۔
- طلبہ/ طالبات کو مخصوص تنگ نظری اور باہمی تعصبات و فرقہ پرستی پر مشتمل محدود سوچ سے بالا کر کے انہیں اس قابل بنانا کہ وہ عالمگیر سطح پر اتحاد امت مسلمہ کیلئے اہم کردار ادا کرسکیں۔
- طلبہ/ طالبات کی ایسی اخلاقی و روحانی تربیت کرنا جس کے ذریعے وہ تعمیر شخصیت، تقویٰ اورتزکیہنفس کی منزل پا سکيں۔
- نصاب تعلیم میں دینی وعصری علوم کو اس طرح یکجا کرنا جس سے طلبہ نہ صرف حقیقی مسلمان بنیں بلکہ وہ معاشرے کا ایک عال رکن بھی بن سکیں۔
- طلبہ /طالبات میں محنت کی عظمت اجاگر کرنا اور اس سلسلے میں اسلامی نقطہ نظر کو واضح کرنا تاکہ ہاتھ سے کام کرنا معاشرے میں باعث شرم نہ سمجھا جائے۔
- تعلیمی اداروں میں متعین معلمین و معلمات کے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم تربیتی کورسز کا اجراء کر کے ان کے فکری و نظریاتی، روحانی واخلاقی اورپیشہ وارانہ تربیت اور راہنمائی کا اہتمام کرنا۔
- نظام امتحانات کو اس طرح جدید خطوط پر استوار کرنا جس کے نتیجے میں بچوں کے اندر تخلیقی و تحقیقی صلاحیتیوں کو اجاگر کیا جاسکے۔
- اساتذہ و طلبہ/ طالبات کے ذوق مطالعہ کو اجاگر کرنے کے لئے جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ لائبریریاں قائم کرنا۔
- نظریہ پاکستان اور دستور پاکستان کی روشنی میں محکمہ تعلیم، حکومت پاکستان کو اس کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں یں معاونت کرنا۔
- طلبہ/ طالبات کی سوچ کو تعصب اورفرقہ واریت سے پاک کرنا تاکہ عالمگیر سطح پر اتحاد امت کے لئے اہم کردار ادا کرسکیں۔
- طلبہ/ طالبات میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اجاگر کر کے رضائے الٰہی حاصل کرنا۔
|
|
|