| منہاجينز | برقي گروہ | تبصرہ و تجاويز |

تلاش :
سرورق | ہمارے بارے | مقاصدِ قيام | خصوصيات | اہداف | سرگرمياں | سکالرشپ | ڈاؤنلوڈز | نتائج 2010 | رابطہ
>> منہاج ماڈل سکول کے طالبعلم حافظ علی حسن کی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں دوسری پوزیشن     >> منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام منہاج سکولز کے سکالرشپ امتحان 2010ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔     >> منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام منہاج سکولز کے سالانہ امتحان 2010 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔    

Hits: 79,081

منہاج ايجوکيشن سوسائٹي - طالبعلم کا اعزاز - ایجوکیشن بورڈ میں پہلی پوزیشن

طالبعلم کا اعزاز - ایجوکیشن بورڈ میں پہلی پوزیشن  

منہاج القرآن گرلز ہائی سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کی حنا اشرف کی تعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشن

پنجاب بھر میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام سینکڑوں منہاج القرآن ماڈل سکولز نے اس سال بھی میٹرک امتحان (2009ء) میں شاندار نتائج حاصل کئے۔ منہاج القرآن گرلز ہائی سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کی حنا اشرف نے تعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

منہاج ایجو کیشن سوسائٹی کے 80 فیصد سکولز کا نتیجہ %100 رہا۔ جبکہ باقی 20 فیصد کا رزلٹ %70 سے زیادہ رہا۔ پنجاب بھر سے منہاج القرآن ماڈل سکولز میں زیرِ تعلیم 300 سے زائد طلباء و طا لبات نے +Aگریڈ حاصل کیا جبکہ 1000 سے زائد طلباء و طالبات نے A گریڈ میں امتحان پاس کیا۔

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس شاندار کارکردگی پر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین ایس ایم ظفر، ایم ڈی محمد شاہد لطیف ان کی ٹیم اور تمام منہاج ماڈل سکولز کے سر براہان کو مبارکباد پیش کی۔

علاوہ ازیں ممبر سپریم کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین نے بھی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہا اور ذمہ داران MES کو مبارکباد پیش کی۔ صاحبزادہ حسین محی الدین نے بالخصوص تعلیمی بورڈ فیصل آبا د میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے والی بچی حنا اشرف، اسکے والدین اور سکول انتظامیہ کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد شاہد لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز رانا طاہر سلیم خاں اور ڈپٹی ڈائریکٹر MSD محمد اقبال ڈوگر نے شیخ الاسلام پروفیسر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پرتعلیمی بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے والی طالبہ حنا اشرف کے گھر گئے اور ان کو شیخ الاسلام محمد طاہر القادری کی طرف سے مبارکباد اور مٹھائی پیش کی۔ ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر راحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے بھی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی محمد شاہد لطیف اور اور ا نکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور اچھے نتائج کے حامل اداروں کے سربراہان کومبارکباد پیش کی۔


تازہ سرگرمياں  

منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی کے طالب علم حافظ علی حسن کی میٹرک (فیصل آباد بورڈ) میں دوسری پوزیشن

حافظ علی حسن کی فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن

سکالرشپ لينے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز ميں تقریب

ہمارے بارے | منہاجينز | تبصرہ و تجاويز | برقي گروہ | رابطہ
Copyright © 2010 - All Rights Reserved
Developed By: Minhaj Internet Bureau, Lahore Pakistan