| منہاجينز | برقي گروہ | تبصرہ و تجاويز |

تلاش :
سرورق | ہمارے بارے | مقاصدِ قيام | خصوصيات | اہداف | سرگرمياں | سکالرشپ | ڈاؤنلوڈز | نتائج 2010 | رابطہ
>> منہاج ماڈل سکول کے طالبعلم حافظ علی حسن کی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں دوسری پوزیشن     >> منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام منہاج سکولز کے سکالرشپ امتحان 2010ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔     >> منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام منہاج سکولز کے سالانہ امتحان 2010 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔    

Hits: 79,082

منہاج ايجوکيشن سوسائٹي - نصاب سازی

نصاب سازی  

پس منظر

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کی درسی کتب کی ضروریات پوری کرنے کے لئے نصاب سازی کا کام جنوری 1993ء سے کیا گیا۔ مگر اکتوبر 1997ء میں اس مقصد کے لئے ایک ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم ریسرچ (DCR) کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت درسی کتب کی تدوین و اشاعت کا کام جاری ہے اور بڑی تیزی سے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے جملہ مضامین کی درسی کتب کو یوں مربوط اور منظم کیا جا رہا ہے کہ نصاب تعلیم کی اسلامی تشکیل کے ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں کو بھی پورا کیا جا سکے اور ملک کے تمام سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم مہیا کیاجا سکے۔

مقاصد

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے شعبہ DCR کے اہداف و مقاصد درج ذیل ہیں۔
  1. نرسری سے لے کر گریجویشن کی سطح تک تمام کلاسوں کے جملہ مضامین کے نصاب کی اسلامی تشکیل اور درسی کتب کی تیاری۔
  2. اس شعبے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کو ایک خود کفیل ادارہ بنانے میں معاون ثابت ہو۔
  3. اس کے ذریعے طلبہ کو حقیقی مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ایک فعال رکن بھی بنانا۔
  4. امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ذریعے مصطفوی مشن کا سپاہی بنانا۔
  5. نصاب تعلیم کے ذریعے طلبہ کو خود شناس اورخدا شناس بنانا۔
  6. نصاب تعلیم کے ذریعے تعلق باللہ، ربط رسالت، رجوع الی القرآن اتحاد امت اور مصطفوی نظام کا قیام عمل میں لانا۔
  7. طلبہ میں سائنسی فکر اور عقلی استدلال کی صلاحیت کو اجاگر کرنا۔

پراگریس

جب سے شعبہ تحقیق نصاب قائم کیا گیا تب سے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سرگرداں ہے اوراپنے مقاصد کے حصول کے لئے نتائج حاصل کر رہا ہے۔ اب تک منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) کا جو نصاب تیار ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم ریسرچ میں درسی کتب کی تدوین و اشاعت کا کام جاری ہے۔ اب تک کل 44 کتب شائع ہوچکی ہیں۔

تازہ سرگرمياں  

منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی کے طالب علم حافظ علی حسن کی میٹرک (فیصل آباد بورڈ) میں دوسری پوزیشن

حافظ علی حسن کی فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن

سکالرشپ لينے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز ميں تقریب

ہمارے بارے | منہاجينز | تبصرہ و تجاويز | برقي گروہ | رابطہ
Copyright © 2010 - All Rights Reserved
Developed By: Minhaj Internet Bureau, Lahore Pakistan