| منہاجينز | برقي گروہ | تبصرہ و تجاويز |

تلاش :
سرورق | ہمارے بارے | مقاصدِ قيام | خصوصيات | اہداف | سرگرمياں | سکالرشپ | ڈاؤنلوڈز | نتائج 2010 | رابطہ
>> منہاج ماڈل سکول کے طالبعلم حافظ علی حسن کی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں دوسری پوزیشن     >> منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام منہاج سکولز کے سکالرشپ امتحان 2010ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔     >> منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام منہاج سکولز کے سالانہ امتحان 2010 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔    

Hits: 79,083

منہاج ايجوکيشن سوسائٹي - ایجوکیشن بورڈ

ایجوکیشن بورڈ  

منہاج ایجوکیشن بورڈ پاکستان (MEB)

منہاج ایجوکیشن بورڈ کا قیام منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ساتھ ہی 1997ء میں عمل میں لایا گیا۔ یہ MES کا ایک ذیلی شعبہ ہے اس میں بہت سے احباب مختلف اوقات میں اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے اور بورڈ کی تعمیر و ترقی میں شبانہ روز کاوشوں سے اپنی بساط کے مطابق خدمات سرانجام دیں۔

قیام کا مقصد

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے اس وقت ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول اسلام آباد، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر، ارضِ وطن کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں منہاج سسٹم آف سکولز کی خوشبو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ نہ پہنچی ہو۔ پاکستان میں کسی غیر سرکاری تنظیم کا یہ سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ ہے جو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چل رہا ہے۔

ان سکولوں کو دوسرے تعلیمی اداروں سے نمایاں اورممتاز کرنے کے لئے منہاج ایجوکیشن بورڈ قائم کیا گیا جو ہر صوبے اور علاقے کے لئے مختص کردہ نصاب کے مطابق مختلف Date Sheets کے ساتھ نرسری تا دہم سمیسٹر ستمبر، دسمبر کے امتحانات کا اہتمام کرتا ہے۔ اسی طرح سالانہ امتحانات کے لئے نرسری سے لے کر جماعت ہشتم کے مکمل انتظامات مرکزی سطح پر Arrange کرتا ہے۔ اس طرح نرسری سے ہشتم تک تمام کلاسوں کے تمام مضامین کے امتحانات مرکزی سطح پر لینا یہ صرف منہاج ایجوکیشن بورڈ کا ہی خاصہ ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی بورڈ یا تنظیم خواہ وہ سرکاری ہو یا غیرسرکاری ایسا نہیں کر پا رہی۔

منہاج بورڈ کا بنیادی مقصد طلبہ/ طالبات کے لئے Quality of Education کا فروغ ہے۔ چونکہ طلبہ/ طالبات ابتدائی کلاسز سے ہی Assessment کے Process سے گزر کر شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں طلبہ/ طالبات کی اچھی کارکردگی کی بنا پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس لئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے طلبہ میں دلچسپی اور مقابلہ کی فضا پیدا کرنے کے لئے وظیفہ کے امتحانات کا اجراء بھی کیا۔

منہاج ایجوکیشن بورڈ کے فرائض

  1. رجسٹرڈ سکولوں کی منظوری برائے امتحانات دینا۔
  2. رجسٹرڈ سکولوں کے بچوں کی امتحانات کے لئے رجسٹریشن کرنا اور رجسٹریشن کارڈ جاری کرنا۔
  3. ہر صوبے کے سکولز کی ڈیٹ شیٹ برائے سالانہ امتحانات جاری کرنا۔
  4. تمام سکولوں سے داخلہ فارم بمع امتحانی فیس مقررہ تاریخ تک وصول کرنا اور اس کا زون وائز ریکارڈ رکھنا۔
  5. ہر سال امتحانی پالیسی تیار کرنا اور سکولوں کو بھجوانا۔
  6. سالانہ امتحانات کے لئے Pattern کے مطابق پرچے سیٹ کرنا۔
  7. اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن کے تعاون سے ہرعلاقے میں سالانہ امتحانات Date Sheets کے مطابق منعقدکرانا۔
  8. پرچہ جات کی مارکنگ ضلعی/ زونل سطح پر کوارڈینیٹرز/ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایجوکیشن کی موجودگی میں کروانا۔
  9. ہر زون/ صوبے کا رزلٹ گزٹ کی صورت میں مرتب کروانا۔
  10. زون کی سطح پر ہر جماعت کے پہلے تین پوزیشن ہولڈر طلبہ/ طالبات کو MEB کی طرف سے سنداتِ امتیاز بھیجنا۔
  11. امتحانات کے بارے میں فیڈ بیک لینا اور آئندہ کے لئے بہتری کی کوشش کرنا۔

منہاج ایجوکیشن بورڈ کا طریقہ کار

رجسٹریشن

مروجہ قوانین کے مطابق منہاج کے کسی بھی نئے قائم ہونے والے تعلیمی ادارے کی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ساتھ رجسٹریشن اورسوسائٹی کے تحت چلنے والے یا دیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی MEB سے منظوری (Recognition) برائے امتحانات لازمی ہے۔

اسی طرح منہاج کے کسی بھی سکول میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کی منہاج ایجوکیشن بورڈ کے ساتھ سالانہ امتحانات میں شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن پرائمری سیکشن، ہائی سیکشن کے طلبہ و طالبات کے لئے ضروری ہے۔

اس سارے کام کو بحسن و خوابی انجام دینے کے لئے منہاج ایجوکیشن بورڈ کا شعبہ رجسٹریشن سارا سال متحرک رہتا ہے۔

منہاج ایجوکیشن بورڈ کا دیگر سیکنڈری بورڈ سے موازنہ

پاکستان کے ہر سول ڈویژن میں ایک انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ قائم ہے۔ جس کے ذمہ اس ڈویژن کے تین، چار اضلاع کے سیکنڈری اورہائر سیکنڈری سکولوں کے میٹرک اور ایف اے/ ایف ایس سی دو کلاسوں کے امتحانات لینا ہے۔

جبکہ منہاج ایجوکیشن بورڈ پاکستان کے چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات اور وفاقی علاقہ اسلام آباد سمیت کل تقریبا 572 سے زائد منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے بچوں کی رجسٹریشن نرسری سے لے کر دہم جماعت تک کرتا ہے اگر نظرعمیق سے دیکھا جائے تو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت منہاج بورڈ کا ورک لوڈ پاکستان کے تمام (BISE) کے برابر بنتا ہے کیونکہ MEB کو چاروں صوبہ جات کے نصاب اور Patten کے مطابق پرچہ جات کی تیاری کرنا پڑتی ہے۔

اگرچہ دیگر Institutions کی طرح منہاج ایجوکیشن بورڈ میں بھی بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے مگر محدود وسائل اور محدود سٹاف کے ساتھ MES کے تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم کو بہتر سے بہتر کرنے میں MEB کا ایک اہم Role ہے۔ اس کام کے لئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اپنے مقرر کردہ اہداف کو جلد سے جلد Achieve کرنے میں مصروف عمل ہے اور مجموعی طور پر MES کی کاوشوں سے ان شاء اللہ ملک پاکستان میں نہ صرف تعلیمی و شعوری بلکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔


تازہ سرگرمياں  

منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی کے طالب علم حافظ علی حسن کی میٹرک (فیصل آباد بورڈ) میں دوسری پوزیشن

حافظ علی حسن کی فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن

سکالرشپ لينے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز ميں تقریب

ہمارے بارے | منہاجينز | تبصرہ و تجاويز | برقي گروہ | رابطہ
Copyright © 2010 - All Rights Reserved
Developed By: Minhaj Internet Bureau, Lahore Pakistan